۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی / یوم دفاع پاکستان

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا:ارض پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات قابل قدر ہیں۔ عوام کو امن و سکون کی فراہمی' انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا: تمام پاکستانی وطن عزیزکی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک قوم بن کر ارض پاک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں اور افواج پاکستان بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا: موجودہ حالات میں حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنے کردارکے ساتھ ملکی سلامتی اورقومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحدہوکر یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کو امن و سکون کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

قائد ملت جعفریہ نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی اخلافات کو پس پشت ڈال کر اور اُمت واحدہ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر وطن عزیز کی خدمت کا عہد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .